دلشاد نسیم
فیصلہ وقت کا ٹالا نہیں جاتا مائے
مجھ سے اب خود کو سنبھالا نہیں جاتا مائے
روز اشکوں سے میں دھو لیتی ہوں آنکھیں اپنی
پھر بھی آنکھوں سے یہ جالا نہیں جاتا مائے
تُو مرے پاس نہیں کس کو سناؤں دکھڑا
دل سےکانٹا یہ نکالا نہیں جاتا مائے
اب کوئی نازنہیں میرا اٹھانے والا
اب کوئی خواب اچھالا نہیں جاتا مائے
تری دلشاد کو لے ڈوبے گا اک روز یہ دل
بن تیرے دکھ کوئی پالا نہیں جاتا مائے
دلشاد نسیم
*************
No comments:
Post a Comment