سارم راجا
مجھ پہ کیسا یہ وقت آیا ہے
دل بھی اپنا نہیں پرایا ہے
اپنے ہاتھوں سے ہی کمایا ہے
آج تک جو بھی دکھ اٹھایا ہے
دن کو سائے سے ڈرنے والی نے
شب کے پچھلے پہر بلایا ہے
خوش نہیں ہے مرے بنا تو بھی
میرے دل نے مجھے بتایا ہے
میں تو اس کو ولی سمجھتا ہوں
جس نے اپنا سراغ پایا ہے
*************
No comments:
Post a Comment